• news

5 افسروں کے تبادلے‘ 20 سینئر رجسٹرارز کو اسسٹنٹ پروفیسر بنا دیا گیا


لاہور (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر وتبادلے کر دیئے۔ جبکہ وزیر صحت نے 20 سینئر رجسٹرار کو ترقی دیدی ہے۔ ایڈیشنل کمشنر ریوینیو ساہیوال راو¿ ندیم اختر کو ڈائریکٹر مانٹیرنگ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک پراسیکیوشن، اے ڈی سی ریوینیو بھکر ناصر اللّٰہ خان کو ایڈیشنل کمشنر ریوینیو ساہیوال، ڈپٹی سیکرٹری ہاو¿سنگ اربن ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب غلام مصطفٰی کو اے ڈی سی ریوینیو بھکر، اے ڈی سی ہیڈکوارٹر ملتان اخلاق احمد خان کو سیکرٹری ہاو¿سنگ جنوبی پنجاب تعینات کردیا گیا جبکہ ڈپٹی سیکرٹری خزانہ پنجاب حافظ عرفان حمید کی خدمات پنجاب کوآپریٹیو بورڈ فار لکویڈیشن کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکی ہدایت پر محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے ڈی پی سی کے ذریعے مختلف سپیشلٹیزکے20سینئر رجسٹرارز کو اسسٹنٹ پروفیسرزکے عہدوں پر ترقی دے دی۔ خوش نصیبوں میں یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکے ڈاکٹر مظہر قادر خان، ڈاکٹر جویریہ یونس، ڈاکٹر عثمان خالد‘ ڈاکٹر شہزاد، نشتر ہسپتال ملتان کے ڈاکٹر عظمت رسول، ڈاکٹر مختار طارق اور ڈاکٹر شریف شاہد، لاہور جنرل ہسپتال سے ڈاکٹر ظفرا قبال اور ڈاکٹر رضوان گوہر، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد سے ڈاکٹر عرفان فرید، ڈاکٹر حافظ سجاد حیدر اور ڈاکٹر اصغر عالمگیر، جناح ہسپتال لاہورکے ڈاکٹر عرفان احمد، ڈاکٹرنازیہ محمود اور ڈاکٹر عتیق الرحمن، شیخ زید میڈیکل کالج کے ڈاکٹر راغب اقبال، سول ہسپتال بہاول پورسے ڈاکٹر شہزادی اسمائ، ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی سے ڈاکٹر ارشد اور وکٹوریہ ہسپتال سے ڈاکٹر ناصر وکیل شامل ہیں۔
تبادلے

ای پیپر-دی نیشن