اوورسیز پاکستانیوں کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق نہ دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق نہ دینے کا اقدام چیلنج کر دیا گیا۔اوورسیز پاکستانی ندیم یوسف اور فرخ رشید نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ دنیا بھر میں 90لاکھ اوورسیز پاکستانی ہیں لیکن ووٹ کا حق نہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹ کا حق دیا جائے۔
ووٹ ہا ئےکورٹ چےلنج