تحریک انصاف جنرل الیکشن میں مقبولیت رکھنے والے نوجوانوں کو ٹکٹ دے گی: اسد عمر
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) سابق وزیرخزانہ و جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کی حقیقی آزادی تحریک میں فیصل آباد کے نوجوان ہر اول دستے کا کردار اداکرکے نئی تاریخ رقم کررہے ہیں۔ عمران خان کو نوجوانوں پر فخر ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ کوئی بھی تحریک نوجوانوں کے بغیر کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکتی، یہ باتیں انہوں نے ضلعی جنرل سیکرٹری انصاف لائرز فورم و امیدوارایم پی اے پی پی 112 شہباز امیر علی اعوان سے ملاقات کے دوران کہیں۔ اسد عمر کاکہنا تھا تحریک انصاف جنرل الیکشن میں عوام میں مقبولیت رکھنے والے نوجوانوں کو ٹکٹیں دے گی کیوں کہ پاکستان کا روشن مستقبل نئی نسل سے ہی وابستہ ہے، ان کا کہنا تھا ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔ میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر ٹکٹیں تقسیم کی جائیں گی۔
اسد عمر