• news

لیبیا کو پاکستان میں افرادی قوت سے استفادہ کرنا چاہئے: صادق سنجرانی 


اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ لیبیا اور پاکستان کے تعلقات کسی سی ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ پاکستان میں افرادی قوت کی کمی نہیں ہے اور لیبیا کو اس سے استفادہ کرنا چاہیے، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی، تعلیمی اور دفاعی سطح پر تعاون کو مزید تقویت دی جا سکتی ہے۔ سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیبیا کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر فاوزی الطاہر النویری کی سربراہی میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ نے کہا پاکستانی قوم لیبیا کے صدر کے دورہِ پاکستان کی منتظر ہے۔ پاکستان اور لیبیا کے مابین سرکاری اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر بغیر ویزا سفر کی سہولت کے معاہدے پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔ قبل ازیں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے گورنر سندھ کامران ٹسوری کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و ممبر قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی اور وسیم اختر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں مجموعی ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صادق سنجرانی 

ای پیپر-دی نیشن