توہین عدالت کے الزام پر تین ماہ قید کی سزا دینے کےخلاف وکلاءکی ہڑتال جاری
لاہور( این این آئی) وکیل کو توہین عدالت کے الزام پر تین ماہ قید کی سزا دینے کے خلاف وکلاءکی ہڑتال دسویں روز بھی جاری رہی ، وکلاءکی جانب سے بائیکاٹ کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں کیسز کی سماعت متاثر ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بار ایسوسی ایشن نے پنجاب بار کونسل کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہڑتال کر رکھی ہے۔سیشن عدالت سمیت ماتحت عدالتوں میں وکلاءکی دسویں روز بھی ہڑتال جاری رہی ۔ ہڑتال کے باعث ماتحت عدالتوں میں وکلاءنے عدالتی بائیکاٹ کیا جس کے باعث ہزاروں کیسز کی سماعت متاثر ہوئی ۔
وکلاءہڑتال