• news

شریف فیملی نے ٹھیکیداری سسٹم میں کرپشن سے پیسہ بنایا: مسرت چیمہ 


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے صوبائی مشیر برائے انسداد بدعنوانی بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی، سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف شفقت محمود اور حماد اظہر کے ہمراہ ڈی جی پی آر آفس میں پریس کانفرنس کی۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ چپکے سے سلمان شہباز کو ابا جی نے وزیر اعظم ہاو¿س میں پھولوں کے ہار پہنائے۔ سلمان شہباز ذرا باہر عوام میں نکلو پھر اندازہ ہو گا عوام آپ کو کتنی پذیرائی دیتی ہے۔ آپ کو اصل ٹھکانے تک پہنچائے بغیر ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ شریف فیملی نے ٹھیکیداری سسٹم میں کرپشن سے پیسہ بنایا، ٹھیکیداری کا شعبہ کرپشن انڈیکس میں ان کی کرپشن کی وجہ سے دوسرے نمبر پر ہے۔ شفقت محمود نے کہا کہ سلمان شہباز کے اکاو¿نٹس میں ٹھیکے دار کمیشن کا پیسہ جمع کرواتے تھے۔ بے نامی اکاﺅنٹ میں ہنڈی کے ذریعے رشوت کا پیسہ باہر بھیجتے تھے اور پھر ترسیلات زر کے ذریعے منگواتے تھے۔ مشیر وزیر اعلیٰ مصدق عباسی نے کہا کہ یہ خوش فہمی میں ہیں انکے مقدمات ختم ہو گئے۔ جو مقدمات ٹرائل کے بغیر ختم ہو رہے ہیں نیب کو چاہئے ایسے مقدمات کے کاغذات کی حفاظت کرے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے دور میں 480 ارب ریکور کیا جبکہ انہوں نے گیارہ سو ارب معاف کروائے۔ رہنما تحریک انصاف حماد اظہر نے کہا کہ شہباز شریف اور انکے بیٹوں کے خلاف مقدمات کے تحقیقاتی آفیسرز اور گواہان کو پر اسرار طریقے سے قتل کر دیا گیا۔ 
 مسرت چیمہ

ای پیپر-دی نیشن