سلیمان شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں حفاظتی ضمانت کیس کا تحریری حکمنامہ جاری
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلیمان شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں حفاظتی ضمانت کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت سے جاری تحریری حکمنامہ میں عدالت نے سلیمان شہباز کو متعلقہ عدالت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے25ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور ایف آئی اے کو سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا۔
تحریری حکمنامہ جاری