قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس‘ 5.6 بلین کے 12 منصوبوں پر غور
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے فارن فنڈڈ پراجیکٹس کا اجلاس وزارت اقتصادی امور میں ہوا۔ وزیر پلاننگ کمیشن، وزیر مملکت برائے خزانہ، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن، صوبائی حکومتوں کے ایڈیشنل چیف سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم آفس، فنانس ڈویژن اور صوبائی پی اینڈ ڈی اور لائن ڈیپارٹمنٹس اور بورڈ آف ریونیو کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اجلاس میں وزارت مواصلات، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، فنانس ڈویژن کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔ کمیٹی نے روڈ اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کے 5.6 بلین امریکی ڈالر کے 12 جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ایشین ڈویلپمنٹ بنک، عالمی بنک، چین، سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ جاپان اور جنوبی کوریا کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی گئی۔
رابطہ کمیٹی