• news

بے ہوش قرار دی گئی خاتون مجسمہ سازی کا فن پارہ نکلیں


لندن (نیٹ نیوز) لندن کی ایک آرٹ گیلری میں اس وقت ایک دلچسپ صورتحال پیش آئی جب پولیس وہاں ایک بے ہوش خاتون کی مدد کو پہنچی تو معلوم ہوا کہ وہ حقیقی خاتون نہیں بلکہ ڈپریشن کو ظاہر کرنے والا ایک مجسمہ تھا جسے بہت حقیقی انداز میں بنایا گیا تھا۔ سوہو کے علاقے میں لیز ایمپوزیم سے وابستہ آرٹ گیلری میں دو پولیس افسر ان کا اصرار تھا کہ اندر ایک خاتون بے ہوش ہیں جسے مدد کی ضرورت ہے۔ اس پر گیلری کی انتظامیہ نے مسکراتے ہوئے پولیس کو اس خاتون کے پاس پہنچایا جو فوم‘ ٹیپ اور کپڑے سے بندی ہوئی تھی تاہم اسے بہت حقیقی روپ دیا گیا تھا۔ 
مجسمہ

ای پیپر-دی نیشن