عمران پر فائرنگ ‘جے آئی ٹی نے رانا ثنا مریم اورنگزیب ‘جاوید لطیف کو کل طلب کر لیا
لاہور(نامہ نگار)وزیر آباد میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں عمران خان پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ،وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف کو طلب کر لیا ہے۔ان تمام افراد کو اپنا بیان دینے کے لئے کل 17 دسمبر کو سی سی پی او لاہور کے دفتر بلایا گیا ہے۔ یاد رہے جے آئی ٹی کے سربراہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر ہیں۔