لاہور میں چاول: مختلف دالوں کی قیمت 5 سے 10 روپے کلو اضافہ
لاہور (نیوز رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے نئی ریٹ لسٹ جاری کر دی، جس کے مطابق چاول اور مختلف دالوں کی قیمت میں 5سے10روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آٹے کا 20کلو گرام تھیلا (سبز سرکاری) 1295روپے، 10کلو کا تھیلا (سبز سرکاری) 648روپے، چاول باسمتی سپر نیا 5روپے اضافے سے 255روپے، دال چنا باریک 5روپے اضافے سے 205روپے، دال چنا سپیشل 5روپے اضافے سے 215روپے، دال مسور موٹی امپورٹڈ 5روپے اضافے سے 230روپے، دال ماش دھلی ہوئی امپورٹڈ 335روپے، دال ماش چھلکے والی 315، دال مونگ چھلکے والی 5روپے اضافے سے 225، کالا چنا موٹا لوکل 10روپے اضافے سے 200روپے، کالا چنا باریک لوکل 5روپے اضافے سے 185روپے، سفید چنا امپورٹڈ 5روپے اضافے سے 285روپے، بیسن 5روپے اضافے سے 215روپے، دودھ فی لیٹر کی قیمت 135روپے جاری کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمت فروخت150روپے، دھی کی سرکاری قیمت 160روپے فی کلو مقرر کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمت180روپے فی کلو تک ہے، چھوٹا گوشت ہڈی والا 1500روپے کلو، بڑا گوشت ہڈی والا کی قیمت700روپے کلو مقر کی گئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں چھوٹے اور بڑا گوشت سرکاری قیمت سے مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔ روٹی 100گرام 14روپے جبکہ سادہ نان 120گرام کی قیمت22روپے جاری کی گئی ہے۔