فائنل میں لیونل میسی کا مقابلہ کرنے کی کوشش کرینگے: کوچ فرانس
لاہور(سپورٹس رپورٹر)دفاعی چیمپئن فرانس ٹیم کے کوچ نے کہا ہے کہ فائنل میں ارجنٹائن کے لیونل میسی کا مقابلہ کرنے کی کوشش کریں گے جو کہ اس وقت شاندار فارم میں ہیں۔کوچ ڈی ڈیئر ڈے شوم نے مزیدکہا کہ ایک اور فائنل میں پہنچنے پر بہت فخر محسوس کر رہا ہوں۔ ہماری ٹیم ارجنٹائن کیلئے بہت ہی شاندار فارم میں موجود لیونل میسی کا مقابلہ کرنے کی کوشش کرے گی۔ ورلڈ کپ کے آغاز سے ہی لیونل میسی شاندار فارم میں ہے، 4 سال پہلے چیزیں مختلف تھیں جب لیونل میسی سینٹر فارورڈ کے طور پر کھیلتے تھے۔ لیونل میسی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے لہٰذا ہم میسی کے خطرے کا مقابلہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ کوشش کریں گے بالکل اسی طرح جیسے ارجنٹائن میرے کچھ کھلاڑیوں کو روکنے کی کوشش کرے گا۔ فائنل میں پہنچنا بہت ہی زبردست ہے تاہم سیمی فائنل میں جیت آسان نہیں تھی۔ ہمیں معیار، تجربہ اور ٹیم سپرٹ کے مجموعے کی ضرورت تھی، میں اپنے کھلاڑیوں سے مطمئن اور ان پر فخر کرتا ہوں۔