کین ولیم سن ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیم سن ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے، البتہ وہ وائٹ بال کرکٹ میں کیوی کرکٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے، وہ بطور عام بیٹر ٹیسٹ میچز بھی کھیلتے رہیں گے۔ولیم سن نے 40 ٹیسٹ میچز میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کی۔ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد ولیم سن نے کہا کہ کپتانی کی وجہ سے ورک لوڈ بڑھ گیا تھا اس لیے یہ فیصلہ کیا، اگلے دو سال دو ورلڈ کپ ہیں اس لیے وائٹ بال کی قیادت جاری رکھوں گا۔