2 تہائی اکثریت سے الیکشن جیتیں، کرپٹ ٹولے کو گوالمنڈی میں بھی شکست دیں گے: محمود الرشید
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور، سرگودھا ، چیچہ وطنی و دیگر شہروں میں بھی تحریک انصاف نے الیکشن کرا¶، ملک بچا¶، ریلیاں نکالیں۔ وزیر بلدیات پنجاب محمود الرشید نے کہا آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے جیتے گی، کرپٹ ٹولے کو گوالمنڈی میں بھی شکست دیں گے۔ وہ گزشتہ روز لاہور میں الیکشن کراو¿ پاکستان بچاﺅ مہم کے تحت ایک بہت بڑی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ ریلی میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ یہ ریلی اب تک کی نکالی جانے والی پی ٹی آئی کی تمام ریلیوں میں سب سے بڑی تھی جس میں کارکنوں کا جوش و جذبہ قابل دید تھا۔ میاں محمود الرشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان اس وقت پاکستانی قوم کی لڑائی لڑ رہا ہے جس نے گولیاں کھائیں لیکن ظالم حکمرانوں کے سامنے سر نہیں جھکایا اور انہیں این آر او نہیں دیا۔ ہم یقین دلاتے ہیں کہ عمران خان کی محنت رنگ لائے گی اور پاکستان کی قوم کو حقیقی آزادی ملے گی۔ آنے والے دنوں میں امپورٹڈ حکمرانوں کو پاکستان میں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری الیکشن مہم انشاءاللہ کامیاب ہوگی اور جہاں سفر ختم ہوا تھا وہیں سے شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکی پٹھووں کو سڑکوں پر گھسیٹیں گے اور پوری قوم ان کا تماشا دیکھے گی۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ عمران خان کی ایک کال پر ہم سینکڑوں وزارتیں اور اسمبلیاں قربان کر دیں گے۔ نعرے لگوائے "کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان"۔ ریلی بھیکے وال موڑ ، کریم بلاک چوک، کریم بلاک ، جوڑا پل، عمر بلاک، دبئی چوک ، گلشن اقبال چوک، وحدت روڈ، نقشہ سٹاپ، مسلم ٹاﺅن، رحمان پورہ موڑ اور اچھرہ موڑ سے گزری جس میں پیدل، موٹر سائیکل اور گاڑیوں پر سوار کارکنوں نے حصہ لیا۔
پی ٹی آئی ریلیاں