ریکارڈ بیرونی قرضے واپس کئے، ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں: گورنر
لاہور سیالکوٹ (نامہ نگاران) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گزشتہ روز سیالکوٹ میں وزیر دفاع خواجہ آصف کی رہائش گاہ پر عوامی نمائندوں اور بزنس کمیونٹی نے ملاقات کی۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ صوبائی اسمبلی تحلیل کرنا صوبے کے چیف ایگزیکٹو کا آئینی اختیار ہے۔ حکومت نے دسمبر کے پہلے ہفتے ریکارڈ بیرونی قرضے واپس کئے۔ ا±نہوں نے کہا کہ معاشی ماہرین کے تجزیوں کے برعکس ملک کے ڈیفالٹ کا بھی کوئی خطرہ نہیں۔ ا±نہوں نے کہا کہ فاریکس کی کمی اس وقت ملک کا بڑا مسئلہ ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ سیالکوٹ کے کاروباری افراد قابل تحسین ہیں جو ایکسپورٹ کے ذریعے مبادلہ کما رہے ہیں۔ قبل ازیں،گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے سیالکوٹ میں یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے پہلے کانووکیشن کی صدارت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ تعلیم ترقی کا زینہ ہے اور اس کے ساتھ تربیت و کردار بھی نہایت اہم ہے۔ ا±نہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے کریکٹر بلڈنگ پر کنسورشیم بنایا گیا ہے۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات میں اسناد بھی تقسیم کیں۔ گورنر پنجاب نے 25 شعبہ جات کے چار ہزار سے زائد گریجویٹس کو اسناد دیں۔ بعد ازاں،گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہاﺅس لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاءاللہ بٹ کے بھائی کو وفات پر اظہار تعزیت کی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔
بلیغ الرحمن