• news

 خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں توہین عدالت کی درخواست دائر 


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار اور سابق صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں توہین عدالت کی کارروائی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں چئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں عدالت سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ پہ عمل درآمد نہ ہونے کے باعث توہین عدالت کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست رئیس احسن عابد ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔۔
توہین عدالت

ای پیپر-دی نیشن