• news

 لاہور ہائیکورٹ کے وکیل کیخلاف توہین عدالت اور سزا کیخلاف بغیر گرفتاری اپیل سننے کی استدعا مسترد 


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے وکیل کے خلاف توہین عدالت اور سزا کے خلاف بغیر گرفتاری اپیل سننے کی استدعا مسترد کر دی۔ جسٹس سردار طارق مسعود نے وکیل رانا آصف کیطرف سے توہین عدالت درخواست کی سزا کے خلاف اپیل کو بغیر گرفتاری سننے کی درخواست مسترد کردی گزشتہ روز عدالت عظمیٰ کے جسٹس سردار طارق مسعود نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے توہین عدالت کیس میں سزا کے خلاف دائر چیمبر اپیل پر سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر درخواست گزار وکیل رانا آصف کی جانب سے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری چیمبر میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر جسٹس سردار طارق مسعود کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کا سزا کا حکم ہے، سرنڈر کیے بغیر اپیل نا قابل سماعت ہے، ملزم عدالتی فیصلہ کے بعد سرنڈر کرے تو اپیل قابل سماعت ہوگی، مختصر سماعت کے بعد جسٹس سردار طارق مسعود نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کودرست قرار دیتے ہوئے چیمبر اپیل خارج کردی۔ لاہور ہائیکورٹ نے کمرہ عدالت میں عدالتی ڈیکورم کی خلاف ورزی کرنے پر تین ماہ قید کی سزا سنائی تھی، ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف وکیل نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔۔
 استدعا مسترد 

ای پیپر-دی نیشن