• news

سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ


اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہاہے کہ مناسب آرڈر جاری کریں گے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران وکیل درخواست گزارحافظ اسامہ ریاض کی جانب سے ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاگیا کہ ای سی سی نے جشن آزادی پروگرامز کیلئے 75 کروڑ روپے کی منظوری دی،75 کروڑ روپے کا زیادہ حصہ راجہ پرویز اشرف کے حکم پر قومی اسمبلی کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات میں خرچ ہوا،ڈائمنڈ جوبلی کی تقریب کے دوران 14 سال سے کم عمر بچوں نے سپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرکے تقاریر کیں،بچوں اور سابق پارلیمانی ممبران کا سپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرکے تقاریر کرنا قانون کے مطابق نہیں،سپیکر قومی اسمبلی نے سیلاب اور قدرتی آفات کے اوقات میں 25 اراکین کے ساتھ بیرون ملک دورے کیے،استدعا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو راجہ پرویز اشرف کی رکنیت ختم کرنے اور ان کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کرے،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
فیصلہ محفوظ

ای پیپر-دی نیشن