• news

ریلوے کے آفیسرز سیلون کے  کرایوں میں 10فیصد اضافہ 


لاہور ( این این آئی) پاکستان ریلوے حکام نے آفیسرز سیلونوں کے کرایوں میں 10فیصد اضافہ کر دیا جس کا اطلاق بھی کر دیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے تمام ڈویژنل کمرشل آفیسرز بڑھائے گے کرایوں میں اضافے کے مطابق ہی کرایہ وصول کرنے کے پابند ہونگے جبکہ مختلف سیکشنوں پر کرایہ پر لی جانے والی سیلون کا کرایہ مختلف ہوگا۔ریلوے کے مالی خسارے کی وجہ سے ریلوے آفیسر سیلونوں کو عام افراد کو کرایہ پر دینے کا فیصلہ کیا ہوا ہے، ان سیلونوں میں بڑی چھوٹی سیلون تمام شامل ہیں۔ریلوے سیلونوں کے اندر سفر کرنے والوں کے لیے الگ الگ کیبن بنے ہوتے ہیں جبکہ سیلونوں میں کچن اور باتھ رومز بھی ہوتے ہیں۔ ریلوے کی جانب سے ریلوے سیلون کے ساتھ اٹینڈ اور خانسامہ بھی ہوتا ہے جو سفر کرنے والوں کو انکی فرمائش پر انکی جانب سے کھانے پینے کی چیزیں دیے جانے پر تازہ کھانا چائے وغیرہ تیار کرکے دیتا ہے۔وزیر ریلوے کے علاوہ تمام ریلوے سیلون کرایہ پر دی جا رہی ہیں اور ہر سیلون کا کرایہ مختلف ہے اور مختلف سیلونوں میں مقررہ کردہ تعداد کے افراد ہی سفر کر سکتے ہیں۔
ریلوے کرایہ اضافہ

ای پیپر-دی نیشن