• news

 وفاقی وزیر صحت کی ہدایت پرپی ایم سی قیدیوں کیلئے ایم ڈی کیٹ امتحان کا انعقاد کرے گا


اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر صحت کی ہدایت پر پی ایم سی قیدیوں کے لیے ایم ڈی کیٹ امتحان کا انعقاد کرے گا پاکستان میڈیکل کمیشن نے تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو اگلے سال سے جیلوں میں MDCATامتحان منعقد کرنے کی ہدایت جاری کی ہے پی ایم سی نے یونیورسٹیوں کو جیل میں مراکز قائم کرنے کی ہدایت دے کر امیدواروں کے لیے جیل میں ایم ڈی کیٹ امتحان کے انعقاد کا عمل شروع کیا ہے جیل کا عملہ اور متعلقہ حکام مناسب انتظامات کرکے اور یونیورسٹیوں کو سہولت فراہم کریں گے ایم ڈی کیٹ میں شامل ہونے والے امیدواروں کو مزید تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکتا ہے قیدیوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنے سے اس تصور کو تقویت ملے گی کہ قیدیوں کے کردار کی اصلاح ہوگی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ جیلوں میں MDCATامتحان کا انعقاد کیا جائے گاوزیر صحت NHSR&Cکا وژن یہ کہ جیل میں مستحق اور ذہین بچوں کو ڈاکٹروں نرسوں اور طب کے کسی بھی شعبے میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں
 ایم ڈی کیٹ امتحان

ای پیپر-دی نیشن