• news

بس اڈوں کی تعمیر سے متعلق درخواست  ڈپٹی کمشنر کی مہلت کی استدعا پر سماعت ملتوی


اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے وفاقی دارالحکومت میں بس اڈوں کی تعمیر سے متعلق ٹرانسپورٹرز کی درخواست میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مہلت کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس نے کہاکہ شہر بنا دیا گیا لیکن نہ تو بس اڈے ہیں ،نہ عدالتیں، نہ ہی ہسپتال،ہائیکورٹ کی ڈائریکشن کے تین سال بعد بھی کوئی کام نہیں ہوا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ یہ ہماری نالائقی اور کوتاہی ہے،2018ئ سی ڈی اے بورڈ نے اپروول دی تھی، چیف جسٹس نے کہاکہ 2018ئ کے بعد پھر آپ نے فائل کھولنے کی زحمت کیوں نہیں کی،آپ ادارے کے ہیڈ ہیں ، آپ ایڈمنسٹریٹر ہیں ،عوام کو سہولت فراہم کریں،ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پینتالیس روز کا وقت دے دیں،31 دسمبر کو بلدیاتی الیکشن بھی ہیں، جس پر عدالت نے کہاکہ پتہ نہیں الیکشن ہونے بھی ہیں یا نہیں ، آپ اپنے حصے کا کام ضرور شروع کریں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پوری قوم کو بس ایک کام آتا ہے اور وہ ہے پراپرٹی کا کام ،عدالت نے کیس کی سماعت مارچ کے پہلے ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی۔
 سماعت ملتوی

ای پیپر-دی نیشن