سیاسی استحکام سے معاشی استحکام، ملکی بہتری کیلئے سب کو آگے آنا ہوگا: احسن اقبال
لاہور (کامرس رپورٹر) سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آئے گا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی بہتری کیلئے سب کوآگے آنا ہوگا۔ پاکستان انڈرمینج ملک ہے بہتر منصوبہ بندی سے 22 کروڑ لوگوں کی زندگی بدلی جا سکتی ہے۔ دنیا بڑی تیزی سے بدل رہی ہے اور ہر ملک نئی صلاحیتیں پیدا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز یہاں سی ای او سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ایسا ملک ہے جسے اللہ تعالیٰ نے متعدد وسائل سے مالا مال کیا ہے لیکن آج سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک کو بہت چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2018ءمیں جب ہم نے حکومت چھوڑی تو پاکستان کا ترقیاتی بجٹ 1000 ارب روپے تھا جو عمران خان کی حکومت میں سکڑ کر 550 ارب رہ گیا۔
احسن اقبال