• news

احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس، حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور 


لاہور ( این این آئی) لاہور کی احتساب عدالت نے شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔احتساب عدالت میں شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، حمزہ شہباز بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوئے اور عدالت میں حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حمزہ شہباز بیٹی کے علاج کیلئے لندن میں ہیں اس لیے ان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔وکلا نے بتایا کہ حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست بھی زیر التوا ہے، نیب نے مستقل حاضری معافی پر کوئی اعتراض نہیں کیا، وزیراعظم شہباز شریف کو عدالت نے مستقل حاضری سے استثنی دے رکھا ہے۔عدالت نے حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر دلائل اور ریفرنس کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 12 جنوری تک ملتوی کر دی
حمزہ شہبازدرخواست منظور

ای پیپر-دی نیشن