عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے کا الزام‘ اہلیہ دانیا شاہ گرفتار
لودھراں (نامہ نگار )ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے پر ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کراچی نے دانیا شاہ کو گرفتار کرلیا دانیا شاہ عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے پر ایف آئی اے کراچی کے ایک مقدمے میں اشتہاری تھیں انہیں ایف آئی اے کراچی کی ٹیم نے لودھراں سے ان کے گھر سے حراست میں لیا اور کراچی لے کر روانہ ہوگئی دانیا شاہ کی گرفتاری کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت کی ساس سلمیٰ بی بی نے تھانہ صدر میں احتجاج کرتے ہوئے کہا میری بیٹی دانیا شاہ کوپولیس اور مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اٹھا لیا ہے مسلح اہلکاروں نے دانیا شاہ اور مجھ پر تشدد کیا اور میرابازو اورانگلی توڑ دی سلمیٰ بی بی نے الزام لگایا جیسے عامر لیاقت کو مروایا تھا اب میری بیٹی کو بھی مروانے کا پلان بنایا ہے کیونکہ ہم نے وراثت کا کیس کیا ہے۔ترجمان پولیس عمران عمر کے مطابق پولیس کی طرف سے دانیا شاہ اور ان کی والدہ پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا ۔
دانیا شاہ گرفتار