• news

 عوام کی امیدوں کا محور و مرکز تحریک انصاف ہے: اسد عمر


 اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا معاملہ کا جائزہ لینے کیلئے مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان سمیت اہم ذمہ داران کی اجلاس میں شرکت کی اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں،انتخابی مہم کے خدوخال اور تحریک انصاف کے انتخابی منشور سمیت دیگر اہم امور پر اجلاس میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں میں یونین کونسلز کی سطح پر موبلائزیشن کمیٹیوں کی تشکیل کا بھی جائزہ لیا گیا بلدیاتی انتخابات کے لئے موثر میڈیا مہم کی تیاری و منصوبہ بندی پر بھی گفتگو کی گئی سوشل میڈیا کے ذریعے عوام تک تحریک انصاف کے منشور کی ترویج کی حکمت عملی پر بھی اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیاتحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں تاریخی ترقیاتی کاموں کی ترویج کی حکمت عملی کی بھی منظوری دی گئی اجلاس میں اسلام آباد بھر میں عوامی اجتماعات کے شیڈول کے خاکے کی بھی منظوری دے دی گئی تنظیمی ذمہ داران کو بلدیاتی امیدواروں کی ہر سطح پر مہم چلانے کی خصوصی ہدایات جاری کیں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام کی امیدوں کا محور و مرکز تحریک انصاف ہے،عمران خان واحد قائد ہیں وفاقی دارلحکومت کا یہ بلدیاتی انتخاب حقیقی آزادی کی تحریک کی کامیابی کا پیش خیمہ ثابت ہو گااسد عمر نے کہا کہ محنتی،وفادار اور قابل کارکنان کو بڑی تعداد میں میدان میں اتارا ہے13جماعتی کرپٹ گروہ کو مل کر بھی اسلام آباد میں امیدواروں کی قلت کا سامنا ہے،اسد عمر نے کہا کہ31 دسمبر کو اسلام آباد ووٹ کی پرچی کے ذریعے اپنے کپتان کا خیر مقدم کرے گابلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر تعمیر و ترقی کے نئے دور کی بنیادیں استوار کریں گے۔
اسد عمر

ای پیپر-دی نیشن