• news

وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈے پر غور، چینی کی برآمد کیلئے حکومت پر شوگر ملز ایسوسی ایشن کا دبا¶ 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزارت فوڈ کی جانب سے مالی سال2022-23ءمےں چےنی کی برآمد کی تجوےز پر اےک لاکھ مےٹرک ٹن چےنی برآمد کرنے کی اجازت دے دی، ای سی سی ہر دو ہفتوں کے بعد صور حال کا جائزہ لے گی، ای سی سی نے شوگر ملز اےسوسی اےشن کو ہدایت کی کہ وہ پابند ہو گی کہ مقامی مارکےٹ مےں چےنی کے نرخ کم از کم31 جنوری تک بڑھنے نہ پائےں۔ علاوہ ازیں اجلاس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی 7 ملین روپے اور وزارت ہاو¿سنگ کے لیے743.5 ملین روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دے دی گئی۔ واضح رہے کہ چینی برآمد کرنے کی اجازت کے لیے حکومت پر شوگر ملز ایسوسی ایشن کا دباو¿ تھا۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے چینی کی برآمد کے لیے ایف بی آر کو 10 لاکھ ٹن اضافی چینی کے سٹاک کی تصدیق کی ہدایت بھی کی تھی۔
ای سی سی 

ای سی سی

ای پیپر-دی نیشن