• news

 یوسف رضا گیلانی سے جمہوریہ قازقستان کی پارلیمنٹ کے چیئرمین مجلس کی ملاقات


ملتان (سپیشل رپورٹر) سابق وزیراعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی پارلیمنٹ ہاو¿س اسلام آباد میں جمہوریہ قازقستان کی پارلیمنٹ کے مجلس کے چیئرمین یرلان کوشانوو سے تبادلہ خیال کر رہے تھے۔ سابق وزیراعظم نے رواں سال فروری میں سفارتی تعلقات کے 30 سال مکمل ہونے پر دونوں ممالک کو مبارکباد دی اور پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی فراخدلانہ مدد پر قازقستان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے مشترکہ طور پر کہا کہ دونوں ممالک کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کی اشد ضرورت ہے، توانائی، زراعت، آئی ٹی، ٹیکسٹائل، لاجسٹکس اور ہاو¿سنگ اور تعمیراتی شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کیے جا سکتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی سطح پر بھی بہترین تعلقات ہیں۔ قازقستان کی پارلیمنٹ کی مجلس کے چیئرمین یرلان کوشانوو نے کہا کہ پاکستان خطے کا ایک اہم ملک ہے اور دوطرفہ تعاون سے تعلقات میں مزید جدت اور بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آکر خوشی ہوئی اور آپ کی مہمان نوازی قابل تعریف ہے۔
 یوسف رضا گیلانی 

ای پیپر-دی نیشن