برطانیہ : مہنگائی، کساد بازاری روکنے کیلئے شرح سود میں 9 ویں بار اضافہ
لندن (نیٹ نیوز) بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں 0.50 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ مہنگائی اور کساد بازاری کی روک تھام کے لیے بینک آف انگلینڈ نے مسلسل 9 ویں بار شرح سود میں اضافہ کیا اور یہ مجموعی طور پر 3.5 فیصد ہوگئی ہے جو 2008 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ برطانوی مرکزی بینک کے مطابق معیشت پہلے ہی کساد بازاری کا شکار ہوچکی ہے جبکہ مہنگائی عروج پر ہے۔
برطانیہ شرح سود