برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن نے 4 تقاریر سے کروڑوں روپے کما لئے
لندن (نیٹ نیوز) سیاسی بحران کے باعث برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن کو عہدہ چھوڑے 3 ماہ سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے۔ مگر وزارت عظمیٰ کو چھوڑنا مالی لحاظ سے بورس جانسن کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا کیونکہ وہ کروڑوں روپے کما رہے ہیں۔ گزشتہ 3 ماہ کے دوران محض 4 تقاریر کر کے وہ 10 لاکھ پاو¿نڈز (پونے 3 کروڑ پاکستانی روپے سے زیادہ) سے زیادہ کما چکے ہیں۔ ستمبر میں وزرا اور اراکین پارلیمان کی سپورٹ سے محروم ہونے کے بعد بورس جانسن نے اپنا عہدہ چھوڑا تھا۔
بورس جانسن