• news

پیرو میں مظاہرے جاری، 30 روز  کیلئے ہنگامی حالت کا نفاذ 


 لیما (آئی این پی+ این این آئی) پیرو کی نئی صدر دینا بولوارتے نے ان کے استعفے کے لیے کئی دنوں سے احتجاج کر نے والے مظاہرین سے ڈائیلاگ کی اپیل کی ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر سے باہر نکلنے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بولوارتے نے کہا کہ تشدد کو ہوا دینے کے لیے سڑکوں پر اشتعال انگیزی کی گئی ہے۔ میں مظاہرین سے پرسکون رہنے کی اپیل کرتی ہوں، انہوں نے کہا کہ تشدد کو بھڑکانے والوں کی چال میں نہ آئیں، آئیے باہمی اتفاق و سلوک سے رہیں اور ایک دوسرے سے بغلگیر ہوں، میں امن و سکون کا مطالبہ کرتی ہوں۔ الیکشن سال بعد ہونگے۔ صدر پیڈرو کاسٹیلو کی معزولی کے بعد پیرو کی نئی حکومت نے پرتشدد مظاہروں سے نمٹنے کے لیے30 روزہ ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سابق صدر پیڈرو کاسٹیلو کی آزادی، نئی صدر ڈینا بولوارتے کے استعفے، نئے صدر کے انتخاب اور کانگریس کے تمام اراکین کو تبدیل کرنے کے لیے عام انتخابات کے فوری شیڈولنگ کا مطالبہ کیا ہے۔
پےرو خطاب 

ای پیپر-دی نیشن