• news

بڑے ممالک کے لوگ خلائی مخلوق کے حملے میں مارے جائیں گے، عجیب و غریب بیماریاں آئیں گی، 2023ءکے حوالے سے بابا وانگا کی پیش گوئیاں 


صوفیہ (نیٹ نیوز) بلغاریہ کی 1996 میں لقمہ اجل بننے والی نابینا خاتون بابا وانگا نے اپنی زندگی میں سال 5079 تک کی پیشگوئیاں کی تھیں۔ انہوں نے 2023 کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ زمین پر رہنے والے بڑے ممالک کے لوگ خلائی مخلوق کے حملے میں مارے جائیں گے۔ 2023 میں لوگوں میں بچوں کو لیبارٹریز میں پیدا کرنے کے رجحان میں اضافہ ہوگا جب کہ لوگ اپنے بچوں کی پیدائش سے قبل ان کے رنگ اور خصوصیات کا بھی انتخاب کرسکیں گے۔ اس سال ایک پاور پلانٹ میں بڑا دھماکا ہوگا جو زہریلے بادل بننے کا باعث بنے گا جس سے ایشیائی ممالک متاثر ہوں گے اور عجیب و غریب بیماریاں جنم لیں گی۔ گلوبل وارمنگ میں اضافہ ہوگا جس سے انسانوں کیلئے شدید مشکلات پیدا ہوں گی۔ 2023 میں بڑے ممالک کی جانب سے مہلک حیاتیاتی ہتھیاروں کا استعمال کیا جائے گا۔ 
پیش گوئیاں 

ای پیپر-دی نیشن