اقوام متحدہ میں طالبان، میانمار جنتا کی نمائندگی کا فیصلہ دوسری بار م¶خر
نیو یارک (نیٹ نیوز) اقوام متحدہ کی اسناد کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان انتظامیہ اور میانمار کی جنتا کو اقوام متحدہ میں اپنے نمائندے مقرر کرنے کی درخواست پر فیصلہ دوسری بار م¶خر کر دیا گیا ہے تاہم آئندہ 9 ماہ میں اس پر دوبارہ غور کیا جا سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی کو 16 دسمبر کو اس رپورٹ کی منظوری دینی ہے۔ 9 رکنی اقوام متحدہ کی اسناد کمیٹی میں روس چین اور امریکا شامل ہیں۔ سفارتکاروں نے کہا کہ فیصلوں کو م¶خر کرنے کے سبب موجودہ سفیر فی الحال اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے۔ میانمار اور افغانستان کی نشستوں کیلئے ایک بار پھر طالبان انتظامیہ اور میانمار کی فوجی حکومت جنتا نے اپنے ملک کی ان سابقہ حکومتوں کی جانب سے مقرر کردہ سفیروں کے عہدوں پر اپنا دعویٰ کیا تھا جنہیں انہوں نے گزشتہ سال معزول کیا تھا۔
م¶خر