• news

شاہ رخ کی فلم پٹھان کے خلاف انتہا پسندوں کے مظاہرے، پتلے نذر آتش 


ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے خلاف بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں شدید مظاہرے کیے گئے ہیں۔ انتہا پسند ویر شیواجی گروپ کے کارکنان نے سڑک کے ایک چوراہے پر جمع ہوکر اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار شاہ رخ خان کے پتلے نذر آتش کیے۔ مشتعل مظاہرین کا کہنا ہے کہ فلم پٹھان کے گانے بے شرم رنگ نے ہندو برادری کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے، اس لیے فلم کی نمائش پر پابندی عائد کی جائے۔
مظاہرے

ای پیپر-دی نیشن