منظور پشتین اور محسن داوڑ کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی ایم کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں مفرور ملزمان کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ کراچی سنٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ مفرور ملزمان منظور پشتین اور محسن داوڑ کی عدم گرفتاری پر عدالت برہم ہو گئی۔ عدالت نے مقدمے میں مفرور ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر وارنٹ سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا اورمقدمے کی سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کر دی۔