• news

 عمران پر قاتلانہ حملے کیخلاف احتجاج واثق قیوم عباسی کی عبوری ضمانت منظور 


اسلام آباد(وقائع نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت نے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاج پر تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائ￿  واثق قیوم عباسی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے5ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت10جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن