عاکف سعید سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن کے چیئرمین مقرر
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے عاکف سعید کو سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا ۔ ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد انہوں نے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنھبال لیں ہیں۔ اس سے پہلے حکومت کی جانب سے انہیں دسمبر 13 کو کمشنر تعینات کیا گیا۔اس سے پہلے، عاکف سعید دسمبر 2014 سے دسمبر 2017 تک ایس ای سی پی میں بطور کمشنر فرائض انجام دے چکے ہیں ۔