• news

عطا تارڑ  وزیراعظم کا سپیشل اسسٹنٹ داخلہ مقرر ‘  عرفان قادر سے قلمدان واپس


 اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ کو وزیراعظم کا سپیشل اسسٹنٹ برائے داخلہ و قانونی اصلاحات بنا دیا گیا۔ اس ضمن میں وزیر اعظم آفس کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق عطاء  اللہ تارڑ کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ دریں اثناء  معاون خصوصی عرفان قادر سے احتساب اور داخلہ کا قلمدان واپس لے لیا گیا اور انہیں اب وزیر اعظم نے معاون خصوصی برائے  خصوصی قانونی اصلاحات مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق عرفان قادر کے نئے قلمدان کا کابینہ ڈویڑن جلد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا  اور معاون خصوصی عرفان قادر  کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن