• news

برانڈڈ اور کھلی چائے کی پتی کے نرخوں میں 30 سے 300 روپے تک اضافہ


لاہور (کامرس رپورٹر) برانڈڈ اور کھلی چائے کی قیمتوں میں 30 روپے سے لے کر 300 روپے تک اضافہ کر دیا گیا ۔ 95گرام برانڈ ڈ چائے کی قیمت 30روپے سے اضافے سے200روپے، 190گرام چائے 40 روپے اضافے سے370 روپے، 440گرام برانڈڈ چائے30 روپے اضافے سے780 روپے جبکہ 1000گرام برانڈڈ چائے کی قیمت300 روپے اضافے سے1750روپے ہو گئی ۔اسی تناب سے دیگر برانڈڈ کمپنیوںنے بھی اپنی چائے کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ دوسری جانب کھلی چائے کی قیمت میں بھی 200روپے فی کلو تک اضافہ ہو گیا ہے ۔ رواںسال چائے کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن