پٹرولیم مصنوعات میں 10روپے کمی قوم کیلئے بڑا ریلیف ہے:خواجہ عمران نذیر
لاہور(نیوزرپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک علی پرویز ملک ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان سمیت دیگر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی مہنگائی کی ماری عوام کیلئے امید کی ایک کرن ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے کمی قوم کیلئے بڑا ریلیف ہے۔مشکل ترین معاشی حالات میں یہ ریلیف عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔