• news

ہوس اقتدار میں سیاستدانوں نے پاکستان کو کنگال کر دیا: اختر اقبال ڈار 


شیخوپورہ( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی تقسیم کو سیاستدانوں کے کھاتے میں ڈالنا پورا سچ نہیں ہے ووٹ کی تضحیک کرنیوالے ذوالفقار علی بھٹو نے ادھر ہم ادھر تم کا نعرہ لگایا اس نعرہ کو سپورٹ کرنے والی اس وقت کی سٹیبلشمنٹ ہی تھی لہذا آج سانحہ سقوط ڈھاکہ سے سبق نہ سیکھنا بھی بڑا المیہ ہے آج بھی اقتدار کی کیھنچا تانی میں ووٹ کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں یہ باتیں اختر ڈار نے سقوط ڈھاکہ کے سلسلہ میں سیمینار سے خطاب کرتے کیں انہوں نے کہا کہ ہوس اقتدار میں مبتلا سیاستدانوں نے پاکستان کو کنگال کر کے رکھ دیا ہے سیمینار سے ریاض علوی ،نصر اللہ خان،ظفر علی شاہ اور ملک محمود نے بھی خطاب کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن