ملک بچانے کیلئے امپورٹڈ حکومت کی رخصتی ، الیکشن ضروری ہیں:سینیٹر اعجازچوہدری
لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کے 8 ماہ ملکی معیشت اور قوم کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں۔ملک کو بچانے کیلئے امپورٹڈ حکومت کی رخصتی اور الیکشن ضروری ہیں۔ا مپورٹڈ حکومت کا ملک پر مزید مسلط رہنا ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے۔رجیم چینج سے سیاسی بے یقینی پیدا ہوئی اور ملک آج تک اپنے پاؤں پر کھڑانہیں ہو سکا اور آج سٹاک ایکسچینج کریش ہوئی ہے سرکاری معاملات میں ادائیگیاں ہوں یا فیکٹریوں کا خام مال سب منفی اشاریے دکھا رہی ہیں۔ملک پر ڈیفالٹ کے خطرات کا آئی ایم ایف بھر پور فادہ اٹھائے گی جس سے سہولتوں کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ مہنگائی کا طوفان آئیے گا غریب طبقہ پہلے ہی ایک وقت بمشکل کھانا کھاتا ہے۔