قرآن وحدیث پر عمل سے ہی زندگی بنتی ہے:میاں محمدجمیل
لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمدجمیل نے جامع أبی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن وحدیث پر عمل سے ہی زندگی بنتی ہے۔ علماء وخطبا اورواعظین اصلاح معاشرہ کیلئے بھرپورکردارادا کریں۔انہوں نے کہا کہ دین صرف اطاعت الٰہی اور اطاعت مصطفیؐ کا نام ہے۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ انسان مقصد تخلیق کو نہ بھولے،رب کریم کے احکامات پر عمل کو یقینی بنایا جائے۔معاشرتی اور معاشی مسائل کی وجہ دین سے دوری ہے اگر امت مسائل کا حل چاہتی ہے تو قرآن وحدیث سے رہنمائی حاصل کرے دنیا وآخرت کی بھلائی اسی میں ہے۔