پاکستانی قوم دہشت گردی کیخلاف متحد ،پرعزم ہے:راغب حسین نعیمی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے گزشتہ روز کہاہے کہ پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کیخلاف متحد اورپرعزم ہے۔ پاک فوج اور قوم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ سانحہ اے پی ایس کے بچوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔16 دسمبر کے دلخراش واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا، آرمی پبلک سکول کے معصوم ہیروز کی قربانیوں ملکی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔قوم اپنے عزم اور حوصلے سے ہر طرح کی دہشت گردی کو شکست دے گی۔ 16 دسمبر 2014ء کا دن سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔ سانحہ مشرقی پاکستان ہو یا سانحہ اے پی ایس، ملک کو دونوں صدموںنے شدید تکلیف پہنچائی ہے۔ نئی نسل کو اے پی ایس کے شہداء کی قربانیوں کے بارے میں آگاہ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔