• news

 سقوطِ ڈھاکہ ، سانحہ اے پی ایس ،مستقبل میں تحفظ کا لائحہ عمل بنانا ہوگا:اشرف جلالی


لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاہے کہ سقوطِ ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس کو سامنے رکھ کر مستقبل میں ارضِ وطن کے تحفظ کا لائحہ عمل بنانا ہوگا۔ سانحات سے سبق نہ سیکھنا بذاتِ خود ایک نیا سانحہ ہے۔  نظریہ پاکستان کو پس پشت ڈالنے کی وجہ سے سانحہ مشرقی پاکستان رونما ہوا۔جب پاکستانی ہونے کی بجائے پنجابی، سندھی، بلوچی اورپختوں ہونے پر فخر کیا جائے تو سانحہ مشرقی جیسے سانحات رونما ہوتے ہیں۔ سقوط ڈھاکہ جیسے سانحات کو روکنے کیلئے صوبوں کے باہمی اور وفاق سے تعلقات کو بدگمانیوں سے بچانا ضروری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن