ٹیکس معاملات ‘بھارت میں کرکٹ ورلڈکپ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت میں اگلے سال ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ ٹیکس معاملات پر آئی سی سی اور بھارتی حکومت میں معاملات طے نہیں ہوئے ‘ بی سی سی آئی نے ٹیکس معاملے میں کچھ نہ کرپانے کا عندیہ دیا ہے۔ اگر ٹیکس چھوٹ نہ ملی تو آئی سی سی ورلڈ کپ بھارت سے باہر لیجا سکتا ہے۔