عمران آج تاریخی اعلان کریں گے‘ حکومت الزامات کی بجائے الیکشن کرائے: مسرت جمشید
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے سینئر رہنما پی ٹی آئی جمشید اقبال اور کسان رہنماو¿ں کے ہمراہ ڈی جی پی آر آفس میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس افسوس ناک تھا اور اللہ نہ کرے پاکستان میں کبھی ایسا سانحہ ہو۔ مسرت جمشید نے طلال چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام آپ کی پارٹی اور آپکی تنظیم سازی کو اچھی طرح جانتی ہے۔ حکومتی ٹولہ الزامات لگانے کی بجائے الیکشن کرائے، عوام آپ کو سب الزامات کا جواب دے دے گی۔ اس سے قبل ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مسرت جمشید نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول 40 فیصد تک سستا ہوچکا ہے لیکن امپورٹڈ حکومت 5 فیصد فائدہ بھی عوام تک نہیں پہنچا رہی۔ 8 ماہ میں معیشت کو پہنچنے والے نقصانات پر نا قابل تلافی حد تک پہنچ رہے ہیں۔ آج بروز ہفتہ چیئرمین عمران خان لبرٹی چوک پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں تاریخی اعلان کریں گے۔
مسرت جمشید