پیٹرولیم قیمتوں میں کمی پر شہبازشریف اسحاق ڈار کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع
لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی سعدیہ تیمور کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر وزیر اعظم شہبازشریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔
مسلم لیگ (ن) کی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے کمی عوام کےلئے بڑا ریلیف ہے،مشکل ترین معاشی حالات میں یہ ریلیف عوام کےلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے،پیٹرول کی قیمت میں 10روپے کی کمی سے مہنگائی میں بھی کمی آئے گی۔
قراردادجمع