• news

سندھ ہائیکورٹ، قرآن پاک مع ترجمہ نصاب میںشامل کرنے کی درخواست مسترد


کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں پرائمری سے کالج تک نصاب میں قرآن پاک مع ترجمہ شامل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔جمعہ کوسندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں پرائمری کالج تک نصاب میں قرآن پاک بمعہ ترجمہ شامل کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیادرخواست گزار امتیاز علی نے عدالت میں استدعا کرتے ہوئے موقف پیش کیا تھا پنجاب اسمبلی نے قرآن پاک نصاب میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے، سندھ میں بھی پنجاب کی طرز پر قرآن پاک کو نصاب میں شامل کیا جائے۔عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا آئین میں عدلیہ، مقننہ اور انتظامیہ تینوں ستونوں کے درمیان تواز رکھا گیا ہے، بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو تو عدالت نصاب کی تبدیلی کا حکم نہیں دے سکتی، اور ہماری نظرمیں ایمان کا معاملہ ذاتی ہے اس میں مداخلت نہیں کی جا سکتی۔ آرٹیکل 20 ریاست کو پابند بناتا ہے کہ کسی کے مذہبی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔
نصاب 

ای پیپر-دی نیشن