• news

ارشد شریف قتل کیس: جے آئی ٹی کا چھٹا اجلاس‘ جاوید اقبال سے معلومات لیں


 اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سینئر اینکر پرسن ارشد شریف شہید کے قتل کیس کی تحقیقات کیلئے قائم سپیشل جے آئی ٹی کا چھٹا اجلاس گزشتہ روز جمعہ کو پولیس ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا سپیشل جے آئی ٹی نے ڈی آئی جی (سی ٹی ڈی )خیبر پی کے کے جاوید اقبال سے معلومات حاصل کیں بیلسٹک/فرانزک ایکسپرٹ سے مشاورت کی اور تمام پہلوو¿ں پر ماہرانہ رائے لی سپیشل جے آئی ٹی نے پوسٹمارٹم بورڈ کے چند ڈاکٹر صاحبان سے دوبارہ کچھ سوالات کے جوابات لئے اگلے اجلاس کےلیے اہم شہادتوں کو طلب کیا گیا ہے۔
جے آئی ٹی

ای پیپر-دی نیشن