• news

صحت مند معاشرے کیلئے نوجوانوں میں کھیلوں کا فروغ ضروری ہے: گورنر


لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے سپورٹس کمپلیکس یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور میں پرائم منسٹرز یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ نیشنل ریسلنگ اینڈ ویٹ لفٹنگ لیگ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ نوجوانوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا صحت مند معاشرے کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل معاشرے میں برداشت، رواداری، صبر اور نظم و ضبط سمیت مختلف مثبت صلاحیتیں اجاگر کرتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پرائم منسٹرز یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت حکومت پاکستان نے ملک میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے بہت سے اقدامات کئے ہیں جس کا مقصد پاکستان میں نوجوان نسل میں کھیلوں کے شوق کو اجاگر کرنا اور ملک میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے تاکہ ہمارے ملک پاکستان کا چھپا ہوا ٹیلنٹ دنیا کے سامنے لایا جا سکے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ پرائم منسٹرز یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ نیشنل ریسلنگ اینڈ ویٹ لفٹنگ لیگ میں نوجوان کھلاڑی اپنی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے ریسلنگ اکیڈمی کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ مستقبل قریب میں ہائر ایجوکیشن کے اشتراک سے سٹی کیمپس میں ریسلنگ اکیڈمی بھی قائم کرے گی۔
گورنر

ای پیپر-دی نیشن